پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی این پی)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پارلیمنٹ ہائوس کو قومی وثقافتی اقدار سے جوڑنے کے لئے نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اس سلسلہ میں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو خط لکھ دیا، خط میں انہوں نے لکھا کہ پارلیمنٹ ہائوس کے نئے نام تجویز کرنے کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خط کے متن میں لکھا گیا کہ پارلیمانی کمیٹی میں سینیٹر شبلی فراز، تاج حیدر،عرفان صدیقی اور منظور کاکڑ کے نام سینیٹ سے تجویز کیے گئے ہیں، پارلیمانی کمیٹی کے لئے قومی اسمبلی کے اراکین کے نام تجویز کئے جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close