چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکرات سے متعلق کھل کر بتا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان نے کہا ہے کہ میرے کسی کے ساتھ مذاکرات نہیں ہورہے، میں مذاکرات صرف الیکشن کی تاریخ پر کرونگا۔

 

 

 

پاکستان کا آئین 90 دن میں الیکشن کرانا چاہتا ہے، (ن )لیگ والے میچ نہیں کھیل سکتے اس لیے وہ ڈیلے ٹیکٹکس اپنا رہے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میری طرف سے کیوں لڑائی ہے دوسری جانب سے غصہ ہے، ایک سال سے پارٹی کو ختم کرنا چاہ رہے ہیں، مجھے کوئی تکلیف نہیں جیل میں جانے کی، میری بیوی اکیلی گھر پر تھی اس کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی۔انہوں نے کہا کہ سیرت نبیؐ یونیورسٹی کی ٹرسٹی ہونے کی بنا ءپر میری بیوی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ عامر کیانی کے جانے کا مجھے بہت افسوس ہوا، ہمارے لیڈرز پر بہت پریشر ہے، عثمان ڈار کے گھر میں پولیس گھس گئی،جو لوگ پریشر برداشت کررہے ہیں قوم آپ کو یاد رکھے گی، میں آپ کو نہیں بھولوں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں