تازہ ترین

تاریخ اپنے آپ کو مسلسل دہرا رہی ہے، پی ٹی آئی رہنمائوں کے پارٹی چھوڑنے پر حامد میر کا دلچسپ ردِ عمل

اسلام آباد (پی این آئی) تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پارٹی چھوڑنے پر سینئر صحافی حامد میر کا ردِعمل آیا ہے۔گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینئر نائب صدر محمود مولوی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا اور اب تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عامر کیانی بھی پارٹی چھوڑ کر جانے کی تصدیق کر چکے ہیں۔

 

 

 

پاکستان تحریک انصاف کے کچھ اور رہنماؤں کے بھی پارٹی سے علیحدگی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔اسی حوالے سے سینئر صحافی حامد میر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کو توڑ کر مسلم لیگ ق بنائی گئی، پیپلز پارٹی کو توڑ کر پیپلز پارٹی پیٹریاٹ بنائی گئی اب تحریک انصاف کی باری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ اپنے آپ کو مسلسل دہرا رہی ہے لیکن کوئی سبق سیکھنے کے لئے تیار نہیںخیال رہے کہ عمران خان کے قریبی ساتھی عامر کیانی بھی پارٹی چھوڑ گئے۔عامر کیانی کی جانب سے پارٹی چھوڑنے سے متعلق اعلان آج متوقع ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر کیانی کا کہنا ہے کہ پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ دو ماہ قبل کر لیا تھا، اعلاج آج کر رہا ہوں۔ میرے آباؤ اجداد افواج میں ہیں، محاذ آرائی نہیں بنتی۔میری ایک ماہ سے عمران خان سے بات نہیں ہوئی۔میرے ساتھ اور لوگ نہیں ہیں،اکیلے اعلان کروں گا۔جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر عباد فاروق نے ٹکٹ واپس کر دیا۔

 

 

 

 

انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی کا ٹکٹ واپس کر رہا ہوں۔یاسمین راشد، محمود الرشید اور دیگر رہنما لبرٹی چوک پر موجود تھے۔پی ٹی آئی لیڈر شپ نے کہا کور کمانڈر ہاؤس جانا ہے۔عباد فاروق نے مزید کہا کہ ہمیں کسی بھی ادارے کو آگ نہیں لگانا چاہئیے تھی،جو ہوا اس پر افسوس ہے، ہمیں اپنے اداروں کے خلاف یہ حرکتیں نہیں کرنی چاہیے کیونکہ یہ ہمارے اپنے ادارے ہیں۔پاک فوج سمیت تمام اداروں کی عزت کرنی چاہئیے۔ان تمام واقعات کے بعد ٹکٹ واپس کرتا ہوں، اللہ نے موقع دیا تو آزاد حیثیت سے الیکشن لڑوں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں