جیل جاؤ یا لندن چلے جاؤ، عمران خان کو 2 آپشنز دیدیئے گئے، معروف صحافی کا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی)معروف صحافی اسد طور نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کو 2 آپشنز دے دئیے گئے ہیں۔ کل عقیل کریم ڈھیڈی نے لاہور میں زمان پارک میں عمران خان سے طویل ملاقات کی۔

 

 

 

 

اس ملاقات کو اس تناظر میں دیکھا جا رہا ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے پیغام لے کر گئے تھے لیکن اب جس طرح پولیس نے زمان پارک کو گھیرا ہے اور جس انداز میں پی ٹی آئی کی بازو مروڑی جا رہی ہے ، پچھلے6دنوں میں آرمی چیف کی 5پریس ریلیز آئیں جو معاملے کی سنگینی کے بارے میں بتارہی ہیں ۔اسد طور نے دعویٰ کیا کہ اب عمران خان کو 2 آپشنز دئیے گئے ہیں کہ کیونکہ آپ 9 مئی کے واقعے کے منصوبہ ساز ہیں تو یا آپ جیل میں جائیں گے اور آپ کا ملٹری کورٹ میں منصوبہ ساز کے طور پر ٹرائل ہو گا یا پھر آپ لندن اپنے بیٹوں کے پاس چلے جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close