ہسپتال سے ڈاکٹر یاسمین راشد سے متعلق تشویشناک خبر آ گئی

لاہور (پی این آئی) پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی میڈیکل رپورٹ عدالت پیش کر دی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ بلڈ پریشر کنٹرول نہ ہوا تو ان کی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے۔انسداد دہشتگردی عدالت میں یاسمین راشد کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جلاؤ گھیراؤ کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد کا جسمانی ریمانڈ مؤخر کر دیا گیا۔

 

 

 

 

دوران سماعت یاسمین راشد کی میڈیکل رپورٹ پیش کر دی گئی جس میں بتایا گیا کہ بلڈ پریشر نارمل نہیں ہو رہا، بلڈ پریشر کنٹرول نہ ہوا تو جان کو خطرہ ہو سکتا ہے۔ عدالت نے یاسمین راشد کو ہسپتال میں رہنے کی اجازت دیدی جبکہ تفتیشی افسر کو ہسپتال میں یاسمین راشد سے تفتیش کرنے کی اجازت دیدی۔ عدالت نے ایم ایس سروسز ہسپتال کو 4 روز بعد دوبارہ رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close