وزیراعظم نے اچانک وزارت خزانہ کے اہم ترین عہدیدار کو ہٹا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم نے سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب کو عہدے سے ہٹا دیا۔حامد یعقوب کو سیکرٹری خزانہ کے عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے امداد اللہ بوسال کو وفاقی سیکرٹری خزانہ تعینات کر دیا گیا ہے۔اس سے قبل وزارت خزانہ نے سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ کی رخصت پر امریکہ روانہ ہونے کی خبروں کی تردید کی تھی۔

وزارت خزانہ اعلامیہ کے مطابق حامد یعقوب شیخ امریکہ رخصت پر نہیں بلکہ عالمی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کی سالانہ سپرنگ میٹنگز میں شرکت کی غرض سے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا دورہ امریکہ طے تھا تاہم وزیر خزانہ نے آخری لمحات میں اپنا دورہ منسوخ کیا تھا۔ اس سلسلے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دو روز قبل وفاقی وزیر خزانہ نے بتایا تھا کہ انکا دورہ امریکہ کسی کے کہنے پر نہیں بلکہ ملکی سیاسی حالات کے پیش نظر منسوخ کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ اب انکی جگہ سیکرٹری خزانہ پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے جو امریکہ میں طے شدہ سالانہ سپرنگ میٹنگز میں شرکت کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close