زمان پارک سے کارکن غائب ہو گئے، علاقے میں خاموشی

لاہور (پی این آئی) لاہور کے پوش علاقے زمان پارک میں گذشتہ رات عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر کینال روڈ پرپنجاب پولیس نے راستے بند کر دیئے تھے۔۔۔اس علاقے میں ٹریفک رات گئے تک معطل رہی تاہم رات کو زمان پارک پر چند درجن کارکنان موجود تھے۔۔۔ پولیس نے کئی گھنٹے کے بعد کینال روڈ کو ٹریفک کے لیے کھول دیاتھا۔۔۔آج صبح سےپولیس کی نفری زمان پارک کے چاروں طرف موجود ہے۔۔۔

کے علاوہ کسی کو بھی عمران خان کی رہائش گاہ کی طرف جانے کی اجازت نہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ زمان پارک کے چاروں اطراف سڑکوں پر ہُو کا عالم ہے اور عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر لگے کارکنوں کے کیمپس میں ایک بھی کارکن دکھائی نہیں دے رہا۔۔۔عمران خان کے ذاتی ملازمین، ذاتی سکیورٹی اور ضلعی حکومت کی جانب سے تعینات کیے گئے سکیورٹی اہلکار موجود ہیں۔ گذشتہ شب بھی میڈیا کے نمائندوں کو اندر بلا کر بتایا گیا تھا کہ کوئی بھی غیر متعلقہ شخص موجود نہیں ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close