جی ایچ کیو پر حملے میں ملوث مزید 15 ملزمان کی شناخت ہو گئی

راولپنڈی (پی این آئی) عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں کے پُرتشدد مظاہروں کے دوران جی ایچ کیو پر ہونے والے حملے کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، نعرے بازی اور جی ایچ کیو گیٹ پر حملے کے مزید 15 ملزمان کی شناخت کر لی گئی ہے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ شرپسندوں کی گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، 15 شر پسندوں کو جی ایچ کیو پر حملے کے مقدمے میں شامل کر لیا گیا ہے۔۔۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں آرمی ایکٹ کی دفعات شامل کر کے تحقیقات حساس اداروں کے سپرد کی جائیں گی۔۔۔۔۔ اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شر پسندوں کے خلاف مختلف تھانوں میں 18 مقدمات درج ہیں جن پر کارروائی جاری ہے۔۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ جی ایچ کیو پر حملے کی ایف آئی آر تھانہ آر اے بازار میں درج کی گئی ہے۔۔۔۔۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جی ایچ کیو پر حملے میں ملوث 76 سے زائد شر پسندوں کو اب تک گرفتار کیا جا چکا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں