ڈیڈ لائن ختم، زمان پارک جانے والے راستے بند کر دیئے گئے

لاہور (پی این آئی) زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ کے اندر مبینہ طور پر چھپے ہوئے 30 سے 40 دھشت گردوں کو پنجاب حکومت کے حوالے کرنے کے لیے دی جانے والی ڈیڈ لائن ختم ہو گئی ہے۔۔۔۔جس کے پیش نظر سکیورٹی ادارے الرٹ کر دیئے گئے ہیں۔۔۔نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے عمران خان کو زمان پارک میں موجود افراد کو پولیس کے حوالے کرنے کے لیے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا تھا کہ لاہور میں عسکری تنصیبات پر حملہ کرنے والے 30 سے 40 افراد زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ میں پناہ لیے ہوئے ہیں اور اگر آئندہ 24 گھنٹے میں انہیں پولیس کے حوالے نہیں کیا گیا تو کارروائی کی جائے گی۔۔۔۔۔

آج سہ پہر ڈیڈ لائن ختم ہوگئی ہے جس کے بعد زمان پارک کی طرف جانے والے تمام راستے بند کردیے گئے ہیں۔۔۔۔۔ذرائع کا کہنا ہےکہ پولیس اور سکیورٹی ادارے ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد کی حکمت عملی پر غور کررہے ہیں۔۔۔۔آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور نے پولیس کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے، پولیس لائنز قلعہ گجرسنگھ کے قریب کنٹینر پہنچا دیے گئے ہیں اور علاقہ مکینوں کو شناخت کے بعد داخلے کی اجازت دی جارہی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں