اسلام آباد(آئی این پی)برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی(این سی اے)کی جانب سے 190ملین پائونڈ کی منتقلی کے کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے فیصل واوڈا کو 24 مئی کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ فیصل واوڈا کو این سی اے سے ملنے والے 190 ملین پانڈز پر تفتیش کیلئے طلب کیا گیا ہے، عمران خان اور دیگر پر ذاتی مفاد کیلئے 190 ملین پانڈز کی غیر قانونی منتقلی میں سہولتکاری کا الزام ہے،
رقم پاکستان کے قومی خزانے میں منتقل کی جانی تھی لیکن نہیں کی گئی۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ رقم غیر قانونی طور پر ہائوسنگ سوسائٹی کے معاملات سے متعلق اکانٹ میں منتقل کی گئی، پی ٹی آئی کابینہ نے 190ملین پانڈز پراپرٹی ٹائیکون سے سیٹلمنٹ کی منظوری دی تھی، فیصل واوڈا نے سیٹلمنٹ منظوری کیلئے اس وقت کے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شرکت کی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں