9 مئی کو جلائو گھیراؤ، ملک بھر میں پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں

اسلام آباد/کراچی /پشاور/کوئٹہ(آئی این پی)راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک بھر کے مختلف شہروں میں 9 مئی کودفاعی اداروں کی عمارتوں پر حملوں کے خلاف اورپاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں، جس میں مقامی رہنماں، علاقہ مکینوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ریلیوں کے شرکا نے پاک فوج کے حق میں پرجوش نعرے لگائے اور9 مئی کو ہونے والے دفاعی اداروں کی عمارتوں پر حملوں کی شدید مذمت کی۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کو راولپنڈی اسلام آباد،کراچی ،لاہور ،پشاور ،حیدرآباد،سکھر اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں 9 مئی کودفاعی اداروں کی عمارتوں پر حملوں کے خلاف اورپاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں۔ ریلیوں کے شرکا نے پاک فوج کے حق میں پرجوش نعرے لگائے اوردفاعی اداروں کی عمارتوں پر حملوں کی شدید مذمت کی۔پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پشاور اور ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے سابق سیاسی قائدین کی قیادت میں قلعہ بالاحصار تک ریلیاں نکالی گئیں۔شرکا کے مطابق ریلیوں کا مقصد پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرنا تھا، جس میں سابق اور موجودہ عہدیداروں، مقامی رہنماں، علاقہ مکینوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلیوں کے شرکا نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے حق میں پرجوش نعرے لگائے اور بہادر سپاہیوں کی بھرپور تعریف کی۔ریلی کے شرکا فوج اور فرنٹیئر کور کے حامی پیغامات سے مزین پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے، مظاہرین نے فرنٹیئر کور نارتھ کے سپاہیوں کی جانب سے ثابت قدمی اور صبر کا مظاہرہ کرنے پر جذباتی انداز میں اظہار تشکر کیا اور انکی تعریف کی۔ متحد آواز میں ریلیوں کے شرکا نے 9 مئی کو ہونے والے دفاعی اداروں کی عمارتوں پر حملوں کی شدید مذمت کی۔انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ان جارحانہ کارروائیوں کے ذمہ دار افراد کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے اور انہیں سخت سزا دے۔ریلیوں کے دوران مقررین نے پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہونے کے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے قبائلی اضلاع میں قیام امن کے لیے پاک فوج اور فرنٹیئر کور کی جانب سے دی گئی قربانیوں کا اعتراف کیا۔ریلیوں کے شرکا نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور کو قبائلی عوام کیلیے بیپناہ فخر اور پہچان کا ذریعہ قرار دیا۔اس ریلی نے قبائلی عوام اور قوم کے بہادر محافظوں کے درمیان پائیدار بندھن کے ایک مضبوط ثبوت کے طور پر کام کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں