عمران خان کی گرفتاری، وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر کا دوٹوک مؤقف

لاہور(آئی این پی)نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں حکومت پنجاب کے ترجمان نے عمران خان کے اس دعوے کو سختی سے رد کیا ہے کہ پنجاب پولیس نے انہیں گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا اور تحریک انصاف کے چیئرمین ہمیشہ کی طرح عوام کو اشتعال دلانے کے لئے اس طرح کے جھوٹے دعوے کرتے رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close