زمان پارک میں رات کو آپریشن کرکے جعلی گرفتاریاں ظاہر کی جائیں گی؟ پی ٹی آئی رہنما کا دعویٰ

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ آج رات پولیس کی جانب سے زمان پارک میں آپریشن کرنے کی اطلاعات ہیں۔ اپنے بیان میں شبلی فراز کا کہنا ہے کہ رات کے وقت آپریشن کرکے جعلی گرفتاریاں ظاہر کی جائیں گی۔

اطلاعات ہیں کہ پولیس اپنے ہمراہ کچھ لوگوں کو لائے گی، جن سے متعلق یہ ظاہر کیا جائے گا کہ یہ لوگ شر پسند ہیں اور انہیں زمان پارک میں موجود عمران خان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ دوسری جانب تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ پولیس افسران سرچ وارنٹ لے کر آئے تو میڈیا کی موجودگی میں انہیں عمران خان کے گھر تک رسائی دی جائے گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close