پی ٹی آئی کے مزید دو ارکان نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا

کراچی(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے 2 ارکان سندھ اسمبلی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سنجے گنگوانی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا اور کہا کہ کور کمانڈر ہاؤس، شہدا کی یادگاروں پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی کریم گبول نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا۔ان کا کہنا تھاکہ جی ایچ کیو اور کورکمانڈر کے گھر پر حملوں کی مذمت کرتا ہوں۔خیال رہے کہ کریم بخش گبول سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 100 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں جبکہ ڈاکٹر سنجے گنگوانی مخصوص نشست پر رکن سندھ اسمبلی ہیں۔واضح رہے کہ 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والے جلاؤ گھیراؤ کے بعد پی ٹی آئی کے اہم رکن عامر کیانی نے سیاست اور محمود مولوی نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close