ممکنہ پولیس آپریشن، زمان پارک آنے والی ٹریفک بند

لاہور(پی این آئی) زمان پارک میں پولیس کے ممکنہ کریک ڈاؤن کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے مال روڈ سے زمان پارک آنے والی ٹریفک آمدو رفت کے لئے بند کردی۔ زمان پارک کے قریب دھرمپورہ پل، علامہ اقبال روڈ ، مال روڈ، گڑھی شاہو کینال روڈ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق ڈنڈوں سے لیس بلٹ پروف جیکٹس پہنے پولیس کے جوان اپنی موبائل وینز کے ہمراہ موجود ہیں۔

دھرمپورہ پل پر ٹریفک کا غیر معمولی رش، پولیس جوان سڑک کنارے الرٹ کھڑے ہیں۔پولیس کی جانب سے کینال روڈ سے مال روڈ اور زمان پارک آنے والی بڑی گاڑیوں کی تلاشی لے جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق جس گاڑی میں پی ٹی آئی کے کارکن یا پارٹی پرچم موجود ہے انہیں حراست میں لیا جا رہا ہے۔ چند گاڑیوں کو پارٹی پرچم ہونے پر زمان پارک کی طرف جانے کی اجازت نہ دی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close