لاہور (پی این آئی)پی پی 149 لاہور سے تحریک انصاف کے امیدوار میاں عباد فاروق نے پارٹی ٹکٹ واپس کردیا۔ اپنے بیان میں عباد فاروق نے کہاکہ یاسمین راشد، محمود الرشید جناح ہاؤس حملہ کے ذمہ دار ہیں، میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ واپس کرتا ہوں۔ عباد فاروق نے کہاکہ یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید نے لبرٹی مارکیٹ بلا کر کہا کور کمانڈر ہاؤس کو آگ لگانی ہے، کور کمانڈر ہائوس جو ہوا اچھا نہیں ہوا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں