عامر محمود کیانی آج عمران خان سے راہیں جدا کر لیں گے؟سیاسی حلقوں میںزیر بحث ہے کہ عامر کیانی آج پریس کانفرنس کریں گے

اسلام آباد (پی این آئی) عمران خان کے انتہائی قریبی ساتھی اورپی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکرٹری عامر محمودکیانی کے بارے میں اسلام آباد کے سیاسی حلقوں نے امکان ظاہرکیا ہے کہ وہ آج پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی چھوڑنےکا اعلان کر دیں گے۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ عامرمحمود کیانی آج بدھ کی شام پریس کانفرنس کریں گے جس میں ان کی جانب سے پی ٹی آئی چھوڑنےکے اعلان کی توقع ہے۔۔۔

یہ بات اہم ہے کہ عامر محمود کیانی این اے 61 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔۔۔ وہ پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور نارتھ پنجاب کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close