اسلام آباد (پی این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو مزید کسی کیس میں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں 31 مئی تک توسیع کر دی۔دورانِ سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل اور اسٹیٹ کونسل عدالتِ عالیہ میں پیش ہوئے۔عمران خان کی جانب سے وکیل بیرسٹر گوہر عدالت میں پیش ہوئے
دورانِ سماعت وفاق کی جانب سے عدالت سے کیسز کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے مہلت دینے کی استدعا کی گئی۔وفاق نے استدعا کی کہ کچھ مہلت دے دیں، کیسز کی تفصیلات فراہم کر دیں گے۔عدالتِ عالیہ نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 31 مئی تک ملتوی کر دی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں