گھیراؤ جلاؤ میں بعض سرکاری ملازمین کے ملوث ہونے کا انکشاف، کون کون شکنجے میں آ گیا؟

راولپنڈی (پی این آئی) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کارکنوں کی طرف سے کیے گئےپرتشدد مظاہروں میںبعض سرکاری ملازمین کے شامل ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے جس میں راولپنڈی انتظامیہ نے ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کے تین ملازمین کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی شروع ہوچکی ہے۔۔۔

رپورٹس کے مطابق سرکاری ملازمین کی شناخت ویڈیو فوٹیجز سے کی جا رہی ہے۔ ویڈیوز سے آر ڈی اے، واسا، پی ایچ اے اور دیگر محکموں کے ملازمین کی شناخت بھی ہوگی۔۔۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ میونسپل کارپوریشن گریڈ 11 کا افسر ادریس پہلے ہی گرفتار ہے جبکہ میونسپل کارپوریشن کے دو جونیئیر کلرک ہارون رشید اور شاہد رضا پادری روپوش ہیں اور ان کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close