لاہور (پی این آئی) نیب اسلام آباد نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کوالقادر ٹرسٹ کیس میں کل طلب کرلیاہے۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ نیب کی تین رکنی ٹیم القادر ٹرسٹ کیس میں جاری نوٹس بشریٰ بی بی کو دینے کے لیے زمان پارک پہنچی تھی۔۔۔ رپورٹس کے مطابق نیب کی ٹیم دو گھنٹے زمان پارک میں عمران خان کے گھر میں موجود رہی جسے بتایا گیا کہ پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم یہ نوٹس وصول کرے گی۔۔۔
تا ہم نیب ٹیم مسلسل انتظار کرنے کے بعد پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم سے نہ مل سکی اور نوٹس موصول کرائے بغیر واپس چلی گئی۔۔۔ نیب کے ذرائع کا کہناہےکہ نیب کی ٹیم نوٹس موصول کرانے دوبارہ زمان پارک آئے گی اور بشریٰ بی بی سے نوٹس کی تعمیل کرائے گی۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں