اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آبادہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیر اعظم عمران خان کو مزید کسی کیس میں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں 31 مئی تک توسیع کردی ہے۔۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کے خلاف 100 سے زائدکیسز میں گرفتاری سے روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔۔۔اس موقع پر وفاقی حکومت کی جانب سےایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈوکیٹ جنرل اور اسٹیٹ کونسل عدالت میں پیش ہوئے،
عمران خان کی جانب سے وکیل بیرسٹر گوہر عدالت میں پیش ہوئے۔۔۔سماعت کے دوران وفاق کی جانب سے کیسوں کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے مہلت کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی۔۔۔ البتہ عدالت عالیہ نے عمران خان کو مزیدکسی کیس میں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں 31 مئی تک توسیع کا حکم بھی جاری کر دیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں