اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کی رہائی کا حکم دے دیا ہے۔۔۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کی نظربندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔۔۔عدالت عالیہ نے پی ٹی آئی کے دونوں رہنماؤں کی نظربندی کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا حکم جاری کردیا۔۔۔
یہ بات اہم ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کےبعد پولیس نے تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں کو نقص امن کے خدشے کے پیش نظر حراست میں لیاہوا ہے جن میں اسد عمر اور شاہ محمودقریشی بھی شامل ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں