پی ٹی آئی رہنمائوں کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں، کون کونسی فورسز سکواڈ کا حصہ ہوں گی؟

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی رہنماؤں کی دوبارہ گرفتاری کیلئے نئی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔ وفاقی حکومت نے پولیس اور کمانڈوز پر مشتمل اسپیشل اسکواڈ تشکیل دے دیا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کرنے والے اس خصوصی اسکواڈ میں کمانڈروز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز کورکمانڈر کانفرنس میں پاک فوج کی اعلیٰ قیادت نے اتفاق کیا تھا کہ فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت انصاف کے کٹہرےمیں لایا جائیگا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بریفنگ میں کہا گیا کہ پاک فوج حملوں کے منصوبہ سازوں،اکسانے والوں سمیت تمام مجرموں سےبخوبی واقف ہیں،شہدا کی یادگاروں کی بےحرمتی،توڑ پھوڑ پرمشتمل منصوبے پرعمل درآمدکرایاگیا،منصوبے کا مقصد ادارےکو بدنام کرناتھاجبکہ ساراعمل ذاتی سیاسی ایجنڈےکیلئےتھا۔ آج وزیراعظم شہباز شریف نے بھی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کہا تھا کہ نو مئی کے واقعات کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو ہرصورت قانون کےکٹہرے میں لانا ہوگا۔ دوسری جانب پاکستان میں احتجاج اور گرفتاریوں پر امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ کسی ایک سیاسی امیدوار یا جماعت پر پوزیشن نہیں رکھتے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ احتجاج اور اظہارِ رائے بغیر تشدد کے ہونا چاہئیے، جس سے سرکاری ملازمین یا املاک کو نقصان نہ پہنچے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گرفتاریاں قانون کے مطابق ہونی چاہیئے۔مضبوط ، مستحکم اورخوشحال پاکستان پاک امریکا تعلقات کے لیے اہم ہے۔دوسری جانب نگران وزیراعلٰی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت ہوا جس میں امن و امان کی صورتحال اور 9 مئی کے واقعات کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پنجاب میں شرپسند کیخلاف مقدمات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کی مںظوری دے دی گئی جبکہ دہشت گردی واقعات کے ذمہ داروں کی شناخت کیلئے تمام سکیورٹی اداروں کے اشتراک پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں ملزمان،سہولت کاروں اور ماسٹر مائنڈ تک پہنچنے کیلئے مؤثر میکنزم وضع کرنے کی ہدایت گئی۔ نگران وزیراعلٰی پنجاب نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کی گرفتاری جلد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام شر پسند عناصر کیخلاف قانونی کارروائی کو پیشہ وارانہ طریقے سے آگے بڑھایا جائے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل نگران وزیراعلٰی پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے شرپسندوں سے نمٹنے کیلئے پنجاب پولیس کو مکمل اختیار دے دئیے،پولیس کو ہدایت کی گئی کہ امن و امان خراب کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے،پولیس پر پتھراؤ کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ہم نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ہے کہ وہ صورتحال کا جائزہ لے،الیکشن کمیشن کو ہر واقعے کی تفصیل فراہم کریں گے تاہم فیصلہ انہوں نے کرنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close