اینکر عمران ریاض کی گمشدگی اغوا قرار، لاہور ہائیکورٹ نے بڑا حکم جاری کردیا

لاہور(پی این آئی) لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر اینکر عمران ریاض کے اغواء کا مقدمہ تھانہ سول لائنز سیالکوٹ میں درج کر لیا گیا۔ ڈی پی او حسن اقبال نے کہا کہ مقدمہ مغوی کے والد محمد ریاض کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مقدمہ اغواء کی دفعہ کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا، مغوی کی بازیابی کے لئے آئی ٹی ماہرین سمیت ماہر پولیس افسران کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ڈی پی او حسن اقبال کا کہنا تھا کہ مغوی عمران ریاض کی بازیابی کےلئے جدید سائنسی ٹیکنالوجی سمیت تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، جلد ہی عمران ریاض کو بازیاب کر کے معزز عدالت عالیہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close