سعودی نائب وزیر داخلہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، اہم معاہدے پر دستخط کریں گے

اسلام آباد(آئی این پی)سعودی نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الداد دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ خان نے نورخان ایئر بیس پر سعودی نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الداد کا استقبال کیا، سعودی نائب وزیر داخلہ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے معاہدے پر دستخط کریں گے۔

روڈ ٹو مکہ منصوبہ حجاج کو آسان اور پریشانی سے پاک امیگریشن فراہم کرنے میں سنگ میل ثابت ہو گا۔سعودی نائب وزیر داخلہ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر نارکوٹکس کنٹرول اور آرمی چیف سے بھی ملاقات کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close