جے یو آئی کے رہنما نے فوجی عدالتوں کی کھل کر مخالفت کر دی

اسلام آباد (آئی این پی)جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ میری ذاتی رائے ہے کہ فوجی عدالتوں کا اطلاق ہرگز نہیں ہونا چاہیے،جمعیت علماء اسلام (ف) نے ابھی تک فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے حوالے سے کوئی پالیسی بیان جاری نہیں کیا ، کل بھی فوجی عدالتوں کا مخالف تھا ، آج بھی ہوں۔

منگل کو رہنما جمعیت علماء اسلام (ف) سینیٹر کامران مرتضیٰ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوجی عدالتوں میں سیاسی لوگوں کے کیسز چلانا کسی صورت درست عمل نہیں ہے، کل بھی فوجی عدالتوں کا مخالف تھا ، آج بھی ہوں، میری ذاتی رائے ہے کہ فوجی عدالتوں کا اطلاق ہرگز نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام (ف) نے ابھی تک فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے حوالے سے کوئی پالیسی بیان جاری نہیں کیا ہے،9مئی کو جو کچھ ہوا بہت غلط ہوا، لیکن ملک میں موجودرائج سولا قوانین کے تحت کارروائی ہونی چاہیے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close