شہریار آفریدی اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کرنے کی تفصیلات سامنے آ گئیں

اسلام آباد(آئی این پی)تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کو اہلیہ سمیت کیوں گرفتار کیا گیا تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔شہر یار آفریدی اور رابعہ آفریدی کو نقص امن کے خدشہ کے تحت گرفتار کیا گیا، شہر یار آفریدی کو ضلعی انتظامیہ کے حکم پر ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا، پولیس ان کی 90 روز کی نظر بندی کی استدعا کرے گی۔

تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے میں حراست میں لیتے وقت سکیورٹی گارڈ اور پڑوسی نے وڈیوز بھی بنائیں، پولیس نے شہریار آفریدی اور اہلیہ رابعہ آفریدی کو حراست میں لینے کا واقعہ ریکارڈ کا حصہ بنا دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close