پاکستان کا اعزاز، نائلہ کیانی نے ماؤنٹ ایورسٹ کے 2 روز بعد دنیا کی چوتھی بلند ترین چوٹی بھی سر کر لی

کھٹمنڈو(آئی این پی)پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ماونٹ ایورسٹ سر کرنے کے 2 روز بعد چوتھی بلند ترین چوٹی لوٹسے کو بھی سرکرلیا۔انہوں نے آٹھ ہزارپانچ سوسولہ میٹربلند لوٹسے کو نیپالی وقت کے مطابق آٹھ بج کرتیرہ منٹ پر سر کیا۔

نائلہ کیانی آٹھ ہزارمیٹرسے بلند چھ چوٹیاں سرکرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔نائلہ کیانی نے 2 دن قبل بلند ترین چوٹی ماونٹ ایوریسٹ کو سر کیا تھا اوروہ اس سے قبل کے ٹو، اناپورنا، گیشر برم ون اورگیشربرم ٹو بھی سرکرچکی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں