وزیراعظم اور آرمی چیف کی اہم ملاقات، ایجنڈا کیا تھا؟

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس سے قبل سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات کے دوران ملکی سکیورٹی صورتحال، موجودہ صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں قومی سلامتی کے اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ قومی سلامت کمیٹی اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت ہوئی۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی 9 مئی کو ہونے والی گرفتاری پر پر تشدد مظاہروں کے بعد عسکری تنصیبات پر حملوں کے واقعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close