کور کمانڈر ہائوس سے مور لے جانے والا شخص کون نکلا؟ گرفتار کرلیا گیا

لاہور(پی این آئی) کور کمانڈر ہاؤس لاہور سے مور ساتھ لے کر جانے والے لڑکے کو گرفتار کرلیا گیا۔پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کی گرفتاری کے بعد کار کنان نے کور کمانڈر ہاؤس لاہور پر حملہ کیا تھا اس دوران کار کنان وہاں موجود سامان بھی اپنے ساتھ لے گئے تھے جبکہ کور کمانڈر ہاؤس لاہور کی رہائش گاہ میں شدید توڑ پھوڑ بھی کی تھی اور عمارت کو جلا بھی دیا تھا۔

اس دور ان ایک لڑکا کور کمانڈر ہاؤس لاہور سے مور اٹھا کر جا رہا تھا جب وہاں پر کسی نے اس سے پوچھا کہ یہ کہاں لے کر جا رہے ہو تو اس نے جواب دیا تھا کہ یہ ہمارے پیسوں سے آیا ہے اس لیے میں لے کر جا رہا ہوں ۔ اس کے بعد اس لڑکے کا ایک وضاحتی بیان بھی سوشل میڈ یا پر وائرل ہو ا تھا جس میں اس کا کہنا تھا کہ مور کو ریسکیو کرنے کے لیے ساتھ لے گیا تھا ۔ اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ اس لڑکے کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close