اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ شواہد سامنے آچکے ہیں کہ حملہ آوروں نے زمان پارک میں تربیت لی، ہم ثابت کریں گے کہ فتنہ اور فساد باقاعدہ منصوبہ بندی سےکیا گیا۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ تنصیبات پر آگ لگانے والے افراد ٹریس ہوچکے ہیں، یہ 50 سے 100 افرادکا تربیت یافتہ گروہ تھا، جناح ہاؤس میں داخل ہونے والے افراد کی شناخت ہوگئی ہے، تنصیبات پر حملے کرنے والے لوگوں کو اب نتائج بھگتنے پڑیں گے، کسی مجرم کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج اجلاس میں بتایا گیا کہ کتنے افراد کی شناخت اور کتنے گرفتار ہوچکے ہیں، مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرنے سے پہلے خواتین کا گروہ حالات دیکھنے جاتا تھا، میانوالی سمیت مختلف شہروں میں سرکاری، دفاعی تنصیبات پر حملوں میں افغان شہری بھی ملوث ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں