معاملات ٹھیک ہونے میں کتنا وقت لگے گا؟ عمران خان نے ٹکٹ ہولڈرز کو یقین دہانی کرا دی

لاہور(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب کے ٹکٹ ہولڈرز سے گفتگو میں دعویٰ کیا ہے کہ 2 ہفتوں کے اندر سارے معاملات ٹھیک ہوجائیں گے۔ عمران خان کی زیر صدارت زمان پارک میں ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس ہوا۔

جس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے نوید سنائی کہ معاملات ٹھیک ہونے جارہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ ’تحریک انصاف کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو ختم کرنے کی سازش کی جارہی ہیں یہ جو مرضی کر لے تحریک انصاف کے خلاف سازش کامیاب نہیں ہو گی‘۔اجلاس میں تحریک انصاف نے پنجاب میں عوامی پاور شو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے تحت 18 مئی کو مرید کے میں جلسہ ہوگا جس سے عمران خان خطاب کریں گے۔علاوہ ازیں عمران خان نے گوجرانوالہ مرید کے کے ٹکٹ ہولڈرز کو جلسے کے حوالے سے اہم ٹاسک سونپتے ہوئے انہیں گرفتاری سے بچنے کی بھی ہدایت کی۔ٹکٹ ہولڈرز نے کہا کہ ’مرید کے میں ہمارا جلسہ ہر صورت ہو گا اگر حکومت کے لئے دفعہ144 نہیں تو ہمارے لئے کیوں ہے‘۔اجلاس میں تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنان کی گرفتاریوں کی مذمت کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close