کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ کیس، پی ٹی آئی رہنما کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا

 

لاہور (پی این آئی) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ کرنے اور نقصان پہنچانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔

 

 

 

سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جہاں پولیس کی جانب سے استدعا کی گئی کہ ملزم کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے، ملزم نے عمران خان کی گرفتاری کے بعد کور کمانڈر ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچایاہے، سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید سے تفتیش اور برآمدگی کی جانی ہے۔ عدالت نےپولیس کی 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئےمحمود الرشید کا دو روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close