عمران خان کو بڑا دھچکا ، پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نے پارٹی اور قومی اسمبلی کی رکنیت چھوڑنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نے پارٹی اور قومی اسمبلی کی رکنیت چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی محمود مولوی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمود مولوی کا کہنا تھاکہ میں اعلان کررہا ہوں کہ میں پارٹی کو چھوڑ رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ مجھے ٹکٹ بھی خان صاحب نے دیا، پارٹی نے عزت دی، میں اپنی فوج کے خلاف کبھی گیا نہ ہی جاؤنگا، سیاسی جماعت ہم چھوڑ سکتے ہیں، فوج نہیں بدل سکتے۔ انہوں نے قومی اسمبلی نشست سے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close