قاہرہ (پی این آئی) اسلامی دنیا کے معروف ماہر فلکیات نے فلکیاتی حسابات کے مطابق عیدالاضحیٰ کی تاریخ بتا دی ہے۔۔۔۔ اس حوالے سے مصر کے قومی ادارہ برائے فلکیات و جیو فزیکل ریسرچ کے سربراہ ڈاکٹر جاد القاضی کا کہنا ہے کہ موجودہ ہجری سال 1444ھ میں ذی القعدہ کا مہینہ اگلے اتوار کو شروع ہو گا اور یہ مہینہ 29 دن کا ہوسکتاہے۔۔۔۔ مصری ماہر ڈاکٹر جاد القاضی کے مطابق اس صورت میں عید الاضحیٰ 27 جون کو ہو گی۔۔۔۔
ڈاکٹر جاد القاضی نے بتایا کہ شوال کا چاند مکہ المکرمہ میں غروب آفتاب سے 3 منٹ پہلے غروب ہو جائے گا جب کہ قاہرہ میں نیا چاند غروب آفتاب کے ایک منٹ بعد رہے گا۔ اس طرح انہوں نے 27 جون کو عید الاضحیٰ کی تاریخ بتائی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں