’شکریہ ڈار صاحب‘ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30روپے فی لیٹر تک کی بڑی کمی

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر ن لیگ کی سینیئر نائب صدر مریم نواز کا ردعمل سامنے آیا ہے۔اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ ’عوام کیلئے بہتری، الحمدللہ۔ شکریہ ڈار صاحب۔‘

 

 

 

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔وزیر خزانہ کے مطابق ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 270 روپے فی لیٹر ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 30 روپے کمی کے بعد 258 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کےبعد نئی قیمت 164 روپے 7 پیسے فی لیٹر ہوگی۔لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 12 روپے کمی کے بعد 152 روپے 68 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close