اسلام آباد (پی این آئی)پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر اور متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو کی مبینہ اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے ۔
صحافی باقر سجاد نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ جنرل عاصم منیر اور متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس دوران محمد بن زید نے پاکستان میں جاری سیاسی کشیدگی اور تناؤ کو ختم کرنے کیلئے اپنی خدمات کی پیشکش کی اور کہا کہ ” متحدہ عرب امارات پاکستان میں ہم آہنگی اور استحکام حاصل کرنے والی ہر چیز کی حمایت کرتا ہے “، تاہم اماراتی ذرائع کا کہناتھا کہ جنرل عاصم منیر نے پیشکش کو قبول کرنے میں دلچسپی نہیں دکھائی “۔صحافی کا کہناتھا کہ تمام فریقین کے درمیان تنازع کو حل کرنے کیلئے کسی بھی میکنیزم پر تاحال اتفاق نہیں ہو سکا ہے جس کا مطلب ہے کہ تمام سٹیک ہولڈرز کو مذاکرات کی ٹیبل پر لانے کیلئے باہر سے کسی کو کردار ادا کرنا ہو گا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں