پنجاب اور بلوچستان میں رینجرز اور فوج کی تعیناتی کی منظوری دیدی گئی

اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی کابینہ نے بلوچستان میں فوج اور پنجاب میں رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔ وفاقی کابینہ نے بلوچستان میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

بلوچستان حکومت کی جانب سے صوبے میں امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث صوبے بھر میں فوج تعینات کرنے کی درخواست کی گئی تھی جس پر وفاقی کابینہ نے آرٹیکل 245 کے تحت سرکولیشن کے ذریعے فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ دوسری جانب پنجاب حکومت کی درخواست پر صوبے بھر میں رینجرز تعینات کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے، رینجرز تعیناتی کی منظوری انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت دی گئی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close