کورکمانڈر ہائوس پر حملہ، ڈاکٹر یاسمین راشد کا اہم بیان آگیا

لاہور (پی این آئی )پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے کہاہے کہ میں نے کوئی حملہ نہیں کیا ، یہ غلط ہے ، یہ حملے انہوں نے خود کروائے ہیں۔انسداد دہشتگردی عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد کا کہناتھا کہ یہ تحریک انصاف کے لوگوں کے اوپر ڈالر ہے ہیں، ہم منع کر رہے تھے ، انہوں نے اپنے بندے اندر ڈال کر یہ سب کروایا ہے ،

یہ تحریک انصاف کو نااہل کرانا چاہتے ۔یاد رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے یاسمین راشد کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیاہے جو کہ کچھ دیر کے بعد سنایا جائے گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close