اسلام آباد(پی این آئی)صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری نے کہاہے کہ کچھ سیاستدانوں کا خیال ہے عدالت دھرنے کی وجہ سے پریشر میں آ جائے گی،سپریم کورٹ کے ججز کسی صورت پریشر میں نہیں آئیں گے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری کاکہناتھا کہ 14 مئی کے بعد پنجاب حکومت غیرقانونی اور غیر آئینی ہو چکی ،آئین میں ایسی کوئی گنجائش نہیں کہ مزید توسیع ہو سکے،یہ نااہل ہو سکتے ہیں۔ان کامزید کہناتھا کہ کچھ سیاستدانوں کا خیال ہے عدالت دھرنے کی وجہ سے پریشر میں آ جائے گی،سپریم کورٹ کے ججز کسی صورت پریشر میں نہیں آئیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں