مذاکرات ناکام ہو گئے

اسلام آباد (پی این آئی) سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا دینے کے حوالے سے حکومت اور جے یو آئی ف میں مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں۔۔۔۔ ذرائع کے مطابق جے یو آئی اس فیصلے پر قائم ہے کہ احتجاج سپریم کورٹ کے سامنے ہی ہوگا، مولانا فضل الرحمٰن نے حکومت کو واضح کر دیا ہے کہ وہ اپنے فیصلے کو تبدیل نہیں کریں گے۔۔۔۔مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ایک سے 2 بجے کے درمیان احتجاج کا آغاز ہو جائے گا۔۔۔۔۔

اسلام آباد پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھرنے کا اسٹیج سپریم کورٹ سے تھوڑا پیچھے لگوائیں گے۔۔۔۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن، وزیرِ اعظم ہاؤس کے سامنے اسٹیج لگ جائے تو اعتراض نہیں ہو گا ۔۔۔۔ ذرائع نے کہا کہ سپریم کورٹ کی انٹری، بالکل سامنے اسٹیج نہ لگایا جائے یہی حکمت عملی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close