آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا عرب ملک کے سربراہ سے ٹیلیفونک رابطہ، اہم گفتگو

راولپنڈی (پی این آئی) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے۔۔۔۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ٹیلی فون پر ہونے والی اہم گفتگو کے دوران آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور امارات کے صدر شیخ محمد بن زید نے دو طرفہ دفاعی تعلقات اور فوجی تعاون پر تبادلۂ خیال کیا۔۔۔۔بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور یواے ای کے صدر کے درمیان دو طرفہ تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close