پیر سے فائنل رائونڈ شروع ہے، دو سے چار ہفتوںمیں فیصلہ ہوجائے گا، شیخ رشید نے پھر پیشنگوئی کر دی

لاہور( آئی این پی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاک فوج عظیم ہے وہ (ن) لیگ کی فرمائشی نمائشی اوردکھاوے کی ریلیوںکی محتاج نہیں ،ججزکولٹکانے گھروں کوآگ لگانے اوردھرنادینے کی باتیں عدلیہ کے خلاف اعلان جنگ ہے ،عدلیہ نے ملک کو انارکی اورخانہ جنگی سے بچایاہے ،آج پیر کے روز سے فائنل رائونڈ شروع ہے، دو سے چار ہفتوںمیں فیصلہ ہوجائے گا، الیکشن ہوں گے اور آگ اورخون کی سیاست ختم ہوکررہے گی۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ معاشی حالات مخدوش اوربحران سنگین ہے ،پارٹی کو بین کرناآسان نہیں ہوگا ،سپریم کورٹ کے رجسٹرارکے اجلاس میں پولیس کی عدم شرکت سول نافرمانی کی دلیل ہے ،سپریم کورٹ پرحملہ کرنا(ن)لیگ کووارثت میں ملاہے،20کلو آٹے کاتھیلا3400کاہوگیاہے ،فوج کے حساس ادارے کی عمارتوں پرحملے کی غیرجانبدارتحقیقات ہونی چائیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close