سپریم کورٹ کےباہر پی ڈی ایم کا دھرنا، عمران خان کے وکیل بھی میدان میں آ گئے

اسلام آباد(آئی این پی)عدالت میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے نامزد کردہ اٹارنی آف لا نعیم پنجوتھا نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کرکے 90کی دہائی کو دہرانا چاہتی ہے ،اپنے ایک بیان میں نعیم پنجوتھا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو پرامن احتجاج کی بھی اجازت نہیں دی جاتی، ہمارے احتجاج کے وقت دفعہ 144نافذ کر دی جاتی ہے، تحریک انصاف پی ڈی ایم کو سپریم کورٹ کے اوپر حملے کی اجازت نہیں دے گی،

عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود پی ڈی ایم انتخابات کو تاخیر کا نشانہ بنانا چاہتی ہے، ضلعی انتظامیہ پی ڈی ایم کو سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کی دی گئی اجازت واپس لے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close