نئی ڈیجیٹل مردم شماری ، تاریخ میں مزید توسیع کے حوالے سے اہم اعلان سامنے آ گیا

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی ادارہ شماریات نے نئی ڈیجیٹل مردم شماری کی تاریخ میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا،صوبائی مردم شماری کمشنرز اور چیف کمشنر اسلام آباد کو جاری مراسلے میں وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مردم شماری کا فیلڈ ورک 15مئی تک ہر صورت مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،مردم شماری کمشنر ڈاکٹر نعیم الظفر کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق مردم شماری میں اب تک 5بار توسیع کی جا چکی ہے،

یکم مارچ سے شروع ہونے والی مردم شماری کی ابتدائی ڈیڈ لائن 4اپریل تھی،خیال رہے کہ 28اپریل کو ملک بھر میں مردم شماری کا عمل 4بار کی توسیع کے باوجود مکمل نہ ہونے کے باعث مردم شماری کی تاریخ میں پانچویں بار توسیع کا اعلان کر دیا گیا تھا،مردم شماری کا عمل سب سے پہلے 4 اپریل تک مکمل کیا جانا تھا، جس میں پہلے 10اپریل، پھر 15اپریل، تیسری مرتبہ 20اپریل جبکہ چوتھی بار 30اپریل تک توسیع دی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close