کور کمانڈر لاہور کی وردی پہننے والا ملزم پکڑا گیا، کہاں منتقل کیا گیا؟

لاہور(آئی این پی)کور کمانڈر ہائوس لاہور پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیں،کور کمانڈر ہائوس لاہور پر حملے کے دوران کور کمانڈر کی وردی چوری کرنے والا شر پسند پکڑا گیا، ملزم نے حملے کے دوران کور کمانڈر کی وردی چوری کر کے پہن لی تھی،پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزم کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، دوسری جانب جی ایچ کیو پر حملے میں ملوث افراد کو تصاویر جاری کر دی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close