عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونیوالے مظاہروں میں کتنا نقصان ہوا؟ تخمینہ لگا لیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) حکومت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد مظاہروں کے دوران اسلام آباد میں ہونیوالے نقصان کا تخمینہ لگایا لیا ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری ہونیوالی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مظاہروں کے دوران ہونیوالے پرتشدد واقعات میں 25 کروڑ کا نقصان ہوا، احتجاج میں 15 گاڑیاں، 34 موٹر سائیکل اور 2 تھانوں کو نذر آتش کردیا گیا، پر تشدد واقعات میں پولیس کے 71 اور ایف سی کے 11 اہلکارزخمی ہوئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے 26 مقدمات درج کرکے 564 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close