اے این پی کا سپریم کورٹ کے باہر احتجاج سے متعلق اچانک بڑا فیصلہ

لاہو ر(پی این آئی)عوامی نیشنل پارٹی نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سپریم کورٹ کے باہراحتجاج میں شرکت کا اعلان کردیا ہے۔اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی کاکہنا تھاکہ عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین سپریم کورٹ کے باہراحتجاج میں شرکت کریں گے۔

احتجاج سے متعلق پارٹی کی صوبائی ترجمان کا بیان توڑ مروڑ کرپیش کیا گیا، ہمارا مؤقف یہ تھاکہ پارٹی کو باضابطہ دعوت دی جائے گی تو فیصلہ کیا جائےگا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی نے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے اے این پی قائدین شرکت کریں گے اور اس احتجاج کے بعد اے این پی بھی اپنے لائحہ عمل کا اعلان بھی کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close