پی ٹی آئی کا کارکنان کی ہلاکتوں پر مقدمات درج کروانے کا فیصلہ، تمام مقدمات میں کس کو نامزد کیا جائیگا؟

لاہور(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے کارکنوں کی ہلاکت پرقتل کے مقدمات درج کروانے کا اعلان کردیا ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے جاری ہونیوالے اعلامیے کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت مرکزی قائدین کا اجلاس ہوا۔

جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ احتجاج کے دوران مبینہ طور پر جاں بحق ہونیوالے کارکنوں کا مقدمہ درج کرایا جائے گا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی 27 سالہ سیاسی تاریخ میں کبھی بھی پرتشدد کارروائیاں نہیں کی گئیں، 9 مئی کے واقعات کو بنیاد بنا کر تحریک انصاف کے خلاف پروپیگنڈا مہم چلائی جارہی ہے، پی ٹی آئی نے مشکل ترین حالات میں بھی صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close