پی ٹی آئی کے سینیٹر کو گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ نیازی کوگرفتار کر لیا ہے۔

اسلام آباد پولیس نے سیف اللہ نیازی کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ انہیں کس مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے، پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماکو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ آج لاہور پولیس نے سابق صوبائی وزیر میاں محموالرشید اور کراچی پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی کو گرفتار کرلیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close